عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر

لندن(نیشنل ٹائمز)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔برطانوی ادارے رائٹرز کے مطابق جمعہ کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی سپلائی میں تعطل آنے کے خدشات کے تحت عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 4.2 فیصد تک گر گئے تاہم بعد ازاں 2.4 فیصد کے اضافے کے ساتھ برینٹ خام تیل 2.63 ڈالر مہنگا ہوگیا، اس کی نئی قیمت 89.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی خام تیل(ڈبلیو ٹی آئی) 2.56 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 84.66 فی بیرل کا ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق، ایران پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کا تیسرا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔دوسری طرف فوریکس مارکیٹس میں بھی بھونچال آیا جس کی وجہ سے بٹ کوئن کی مالیت 6.2 گر کر 59,590ڈالر پر بند ہوئی جو کہ اس سے قبل61,842 ڈالر تھی۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1.7 اضافہ ہوا اور سونے کے نرخ 2,417.59ڈالر فی اونس پر بند ہوئے ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر