نیوزی لینڈ سیریز، پی سی بی نے پنجاب حکومت سے دو بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے پی سی بی نے پنجاب حکومت سے دو بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں۔ ’24 نیوز‘ کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کیلئے پنجاب حکومت سے دو بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے درخواست پنجاب حکومت کو موصول ہو گئی ہے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے دو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کیلئے فائل ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد یہ دو بلٹ پروف گاڑیاں پی سی بی کو فراہم کردی جائیں گی۔ خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہوں گے جب کہ لاہور میں میچز 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی میچز شیڈول ہیں، راولپنڈی میں ہونے والے تینوں میچوں کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جمعرات کو دن کے وقت 40 فیصد اور رات کے وقت 70 فیصد بارش کا امکان ہے۔ 20 اپریل کو دوسرے ٹی ٹونٹی کے دن بھی بارش کا 52 فیصد امکان ہے۔ 21 اپریل کو تیسرے ٹی ٹونٹی والے دن بارش کا امکان 13 فیصد ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے۔ پاکستان اسکواڈ بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، عباس آفریدی، ابرار احمد، فخر زمان عرفان خان نیازی، اسامہ میر، زمان خان پر مشتمل ہے جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، جمی نیشم، ول او رُرک، ٹِم رابنسن، بین سیئرز، ٹِم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی، ٹام بلنڈل، زیک فولکس پر مشتمل ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر