تہران(نیشنل ٹائمز) اسرائیل پر ایران کے حملے اور غزہ، لبنان، یمن اور عراق میں عسکریت پسند گروپوں کی مالی امداد کے، خطے اور اس سے باہر، دور رس اقتصادی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی وزیرِ خزانہ نے واشنگٹن میں کہی ۔جینٹ ییلن نے کہا کہ محکمہ خزانہ ایرانی حکومت کی بدنیتی اور عدم استحکام پیدا کرنیکی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے، پابندیوں کا اپنا اختیار استعمال کرنے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔



