حملے کے ایک ہفتے بعد ایران نے شام میں نیا قونصل خانہ کھول دیا

تہران (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملے کے ایک ہفتے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے دمشق میں نئے قونصل خانے کا افتتاح کردیا، اس حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 5 افراد شہید ہوگئے تھے۔

ایرانی فوجی سربراہ جنرل حمد حسین بغیری نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔ڈان اخبار نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کی موجودگی میں دمشق کی ایک عمارت میں نئے قونصلر سیکشن کا افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پر اے ایف پی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ نیا قونصل خانہ مزہ کے علاقے میں حملے سے تباہ ہونے والے احاطے سے زیادہ دور نہیں ہے، جہاں دیگر غیر ملکی سفارت خانے اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی موجود ہیں۔

شام کے حکومت نواز اخبار الوطن نے رپورٹ کیا کہ امیر عبداللہیان صدر بشار الاسد سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ دمشق میں ان کی بات چیت ’بنیادی طور پر‘ گزشتہ ہفتے کے حملے کے اثرات پر مرکوز ہوگی۔7 اپریل کو ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر نے خبردار کیا تھا کہ شام میں اس کے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد صہیونی ریاست کے سفارت خانے اب محفوظ نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر