تہران (نیشنل ٹائمز) ایرانی آرمی چیف میجر جنرل محمد حسین باقری کا کہنا ہے تہران دمشق میں اپنے سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے جواب کے لیے وقت اور طریقہ کا انتخاب کرے گا،اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران درستگی کے ساتھ جوابی کارروائی کرے گا جس سے صیہونی حکومت کو اپنے اقدامات پر پچھتاوا ہو گا،ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملہ ایک خود کش مشن تھا۔



