قاہرہ (نیشنل ٹائمز )قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔
قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے۔حماس نے مذاکرات کاروں کے وفد کو قاہرہ بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اسرائیل نے اپنا وفد بھیجنے کی ابھی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز کا بھی قاہرہ پہنچنے کا امکان ہے۔
غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں، آج قاہرہ میں اہم بیٹھک ہوگی



