عامر میر پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا کنسلٹنٹ مقرر

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔جبکہ عامر میر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا کنسلٹنٹ مقررکردیا گیا ہے۔جبکہ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سمیع الحسن برنی کو نیا ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔
دوسری جانب سابق صوبائی نگران وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔یا د رہے کہ عامر میر نے محسن نقوی کی وزارت اعلیٰ کے دور میں ان کے ساتھ بطور وزیر اطلاعات کام کیا ہے جس کی وجہ سے چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی عامر میر کے ساتھ آسانی محسوس کرتے ہیں۔عامر میر کو پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عالیہ رشید کی جگہ سمیع الحسن برنی کو بھی پی سی بی میں میڈیا ڈائریکٹرمقررکرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اپنے اعلان میں، عالیہ رشید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا، “پیارے دوستو، میں نے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن پی سی بی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔”
عالیہ رشید پچھلے ہفتے سے اپنی بیٹی کی شادی میں مصروف تھیں۔ انہوں نے اپنا استعفی پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور محکمہ ایچ آر کو بھجوا دیا، انہوں نے اپنی رخصتی کی بنیادی وجہ ذاتی وابستگی بتائی۔ عالیہ رشید نے پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔
دوسری جانب سمیع الحسن برنی کو نیا ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
پی سی بی کی مینجمنٹ میں تبدیلیوں کے لہر کے بعد عالیہ رشید عہدے سے مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں۔ اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ قریبی ذرائع نے بتایا کہ عالیہ رشید کے مستعفی ہونے وجہ ذاتی مصروفیات ہیں، تاہم یہ قیاس بھی کیا جارہا ہے کہ عالیہ رشید کا استعفی میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں مداخلت کے باعث سامنے آیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر