معروف اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سےہلاک

چنئی(نیشنل ٹائمز ) بھارتی ساوتھ فلموں کے معروف اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 48 سال کی عُمر میں دُنیا سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ تامل اداکار ڈینیئل بالاجی کو 29 مارچ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں چنئی کے اسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹروں نے ڈینیئل بالاجی کا طبی معائنہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اداکار کو دل کا دورہ پڑا ہے لیکن طبی امداد ملنے کے باوجود بھی اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

ڈینیئل بالاجی کی اچانک موت نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری اور اُن کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، ڈینیئل کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں متحارب ارکان کے درمیان جھڑپ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
واضح رہے کہ ڈینیل بالاجی نے کمل ہاسن کے نامکمل پراجیکٹ ‘مردھونایاگم’ میں یونٹ پروڈکشن مینیجر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد اُنہوں نے بطورِ اداکار ٹیلی ویژن کی دُنیا میں قدم رکھا، اُن کے پہلے کردار کا نام ڈینیئل تھا، اس کردار سے شہرت پانے کے بعد اسکرین پر اُن کا نام ڈینیل بالاجی رکھ دیا گیا تھا۔

سال 2022 میں ڈینیئل بالاجی نے تامل فلم ‘اپریل مداتل’ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی، تامل فلموں کے علاوہ، انہوں نے کئی ملیالم، تیلگو اور کنڑ فلموں میں بھی اداکاری کی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر