پراپرٹی ٹیکس سے متعلق شہریوں کی ہزاروں اپیلیں محکمہ ایکسائز میں التوا کا شکار

لاہور(نیشنل ٹائمز) ایکسائز افسر پراپرٹی ٹیکس سے متعلق شہریوں کی اپیلیں سننا بھول گئے۔ ہزاروں شہریوں کی اپیلوں پر فیصلے التوا میں پڑے ہیں۔ڈی جی ایکسائز نے بروقت فیصلے کر کے ٹیکس وصول کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق ایکسائز افسر پراپرٹی ٹیکس سے متعلق شہریوں کی اپیلیں نہیں سن رہے۔لاہور اور پنجاب بھر میں 10ہزار شہریوں کی اپیلیں اتوا میں پڑی ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اضافی ٹیکس یا ریٹنگ ایریا کے غلط اندراج کی وجہ سے اضافی چالان آنے پر شہری اپیل کر دیتتے ہیں۔ اپیل کے فیصلہ تک ٹیکس وصول کرنے کا عمل اتوا میں پڑا رہتا ہے۔ ایکسائز افسر سستی یا دیگر وجوہات کی بنا پر ٹیکس دہندگان کی اپیلوں کی سماعت ہی نہیں کرتے۔ پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز پر سب سے زیادہ اپیلیں لاہور میں جمع کروائی گئیں جن کی تعداد 4500 کے لگ بھگ ہے۔

ڈائریکٹرز کے پاس پراپرٹی ٹیکس کی 763اپیلیں زیر سماعت ہیں۔انسپکٹرز کے پاس پراپرٹی ٹیکس کی 906اپیلیں زیرسماعت ہیں۔ای ٹی اوز کے پاس پراپرٹی ٹیکس کی 1666اپیلیں تاحال زیرسماعت ہیں۔

کئی سال گزرنےپربھی بروقت فیصلہ نہ ہونےسے اربوں روپے کا ریونیو جمع نہیں ہوسکا اور اپیلیں کرنے والے ٹیکس دہندگان پر بھی واجب الادا ٹیکس کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ڈی جی ایکسائز نے تمام اپیلوں پر فوری سماعت اور جلد فیصلے کر کے ٹیکس وصولی کا حکم دیدیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر