منہ کے کینسر کی تشخیص کرنے والا لالی پاپ

برطانیہ میں سائنس دان ایسا ذائقہ دار لالی پاپ تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے منہ کے کینسر کی تشخیص کے لیے تکلیف دہ طریقوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے گا۔

فی الحال منہ کے کینسر کی تشخیص کے لیے ایک ٹیوب کے سرے پر نصب لچک دار کیمرے کو ناک یا منہ کے ذریعے داخل کرتے ہوئے ٹیسٹ کے لیے بایپسی کی جاتی ہے۔اس تکلیف دہ عمل کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے اور انتہائی ماہر اینڈواسکوپسٹ چاہیئے ہوتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ان کا بنایا گیا لالی پاپ روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں کافی تیزی کے ساتھ تشخیص کر سکتا ہے اور ان تکلیف دہ ٹیسٹ کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ لالی پاپ اسمارٹ ہائیڈروجیل نامی مٹیریل سے بنایا گیا ہے جس کو یونیورسٹی آف برمنگھم کے سائنس دانوں نے بنایا تھا۔ اس لالی پاپ کا مقصد ممکنہ مریض کے منہ سے تھوک کو ہائیڈروجیل میں منتقل کرنا ہے۔

محققین کے مطابق یہ ہائیڈروجیل (تھوک کے ساتھ موجود) پروٹین کو حاصل کرنے کے لیے مچھلی کے جال کی طرح کام کرتا ہے جو کینسر کے اشارے ہوسکتے ہیں۔ بعد ازاں پروٹین کے تجزیے کے لیے اس ’جال‘ کو کاٹ کر کھولا جاسکتا ہے تاکہ پروٹین باہر نکالے جاسکیں۔ یونیورسٹی آف برمنگھم سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر رُچی گپتا کا کہنا تھا کہ اسمارٹ ہائیڈروجیل منہ کے کینسر کی تشخیص کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کو تھوک سے پروٹین حاصل کرنے کے لیے کسی بھی ٹھوس شکل میں ڈھالا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر رُچی کا کہنا تھا کہ سائنس دان اس منصوبے کے اگلے مرحلے کے آغاز کے لیے نہایت پُر جوش ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر