ملک میں نئے ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک اضافہ، وائرس منتقلی کی اہم وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) 2024 کے پہلے 9 ماہ میں ایچ آئی وی کے9 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں ماہانہ اوسطاً 1ہزار 79 افراد ایچ آئی وی کا شکار ہونے لگے ہیں۔حکام وفاقی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ 2024 کے12مہینوں میں ایچ آئی وی کے 12ہزار 950 کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے جبکہ پچھلے سال ایچ آئی وی کے 12ہزار 731 کیسز سامنے آئے تھے۔وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق اب تک کے ایچ آئی وی کیسز میں مرد 69.4 فیصد، خواتین 20.5 فیصد ہیں ، اب تک کےایچ آئی وی کیسز میں خواجہ سرا 4.1، اوربچے6 فیصد ہیں۔اس سال پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 691 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ 2 ہزار 383، خیبرپختونخوا میں 926 اور بلوچستان میں 329 ایچ آئی وی کیسز ریکارڈ کیے گئے۔اسلام آباد میں 9 مہینوں میں 378 اور آزاد کشمیر میں ایچ آئی وی کے 10 کیس رپورٹ ہوئے۔ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ماہرین اور حکام نے وارننگ دی ہے کہ ہائی رسک گروپس سے ایچ آئی وی عام آبادی میں منتقل ہو رہا ہے جس کی اہم وجوہات کم آگہی، غیرمحفوظ جنسی تعلقات اور صحت کی سہولیات میں حفاظتی اقدامات کی کمی ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر