پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرکے دنیائے کرکٹ میں کونسی تاریخ رقم کردی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جنوبی افریقا جس نے پہلی بار 1991 میں باضابطہ طور پر ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا، اسے ہوم گراؤنڈ پر کبھی بھی ایسی ذلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ان کی پہلی ہوم سیریز 1992 میں بھارت کے خلاف ہوئی تھی۔تاہم اب پاکستان وہ ٹیم بن گئی جس نے افریقی سرزمین پر پہلی بار جنوبی افریقا کو 3 صفر سے ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست دی، اس سے قبل یہ کارنامہ کسی ٹیم نے سرانجام نہیں دیا۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے پاکستان نے بیٹنگ کی اور بارش کے سبب فی اننگز 47 اوورز تک محدود کیے جانے والے میچ میں 9وکٹ پر 309 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے اس ون ڈے سیریز میں دوسری سنچری بناتے ہوئے 101رنز اسکور کیے۔جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم271 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ہینرک کلاسن نے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر