بھارتی فلم ’پشپا 2‘ کی وجہ سے انتہائی مطلوب گینگسٹر پکڑا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں جمعرات کو فلم پشپا 2 کے شو کے دوران انتہائی مطلوب گینگسٹر و منشیات اسمگلر وشال میشرم کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مطلوب ملزم گرفتاری کے وقت فلم دیکھ رہا تھا اور پولیس نے اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا، پولیس کی انٹری کے باوجود فلم جاری رہی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کی فلم دیکھنے سے متعلق آمدورفت ٹریس کی اور پھر جب وہ فلم دیکھنے آیا تو اس کے سنیما میں جاتے ہی اس کی گاڑی کے ٹائر پنکچر کر دیے اور فلم کے کائیمیکس کے دوران پولیس نے سنیما ہال میں داخل ہو کر گرفتار کرلیا۔رپورٹس کے مطابق ملزم 10 ماہ سے مفرور تھا اور 27 کیسز میں مطلوب ہے، ملزم پر 2 قتل، منشیات اسمگلنگ اور پولیس پر حملے کے مقدمات درج ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی کی تیلگو فلم انڈسٹری کی فلم ’پشپا 2‘ 18 دنوں میں اب تک بھارت سمیت دنیا بھر سے 1500 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔فلم میں الو ارجن اور راشمیکا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر