قبل از وقت بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو ان عام غلطیوں سے گریز کریں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی چند عادات یا غلطیوں سے بھی بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے۔جی ہاں واقعی ان عادات کے نتیجے میں درمیانی عمر میں ہی بڑھاپا ظاہر ہونے لگتا ہے۔یہ وہ عادات ہیں جو روزمرہ کے معمولات کا حصہ ہوتی ہیں اور اکثر افراد ان پر غور بھی نہیں کرتے۔ہڈیوں کو کمزور بنا دینے والی عام غلطیاں جو بیشتر افراد کرتے ہیں
6 گھنٹے سے کم وقت تک سوتے ہیں
اگر آپ مناسب وقت تک سوتے نہیں تو اس سے جِلد پر جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں اور وہ جوانی میں ہی لٹکنے لگتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند کی کمی پر ہمارا جسم کورٹیسول نامی ہارمون خارج کرتا ہے۔اس ہارمون کو تناؤ میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ کولیگن نامی پروٹین کے افعال متاثر کرتا ہے جو جِلد کو ہموار اور لچکدار رکھنے کا کام کرتا ہے۔کیا بالوں میں قبل از وقت نمودار ہونے والی سفیدی کو کسی طرح ریورس کرنا ممکن ہے؟تو اس لیے ہر رات کم از کم 7 گھنٹے سونے کی کوشش کریں تاکہ جلد بڑھاپے کے شکار نہ ہوسکیں۔
آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں
اگر آپ تمباکو نوشی کے عادی ہیں تو کینسر یا دیگر سنگین امراض سے ہٹ کر یہ عادت جوانی میں جِلد پر جھریوں اور اس کے لٹکنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔تمباکو نوشی سے جِلد کی سطح پر خون کا بہاؤ گھٹ جاتا ہے اور کولیگن پروٹین بننے کا عمل بھی سست ہو جاتا ہے۔روزانہ ایک مالٹا کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
سورج کی روشنی میں بہت زیادہ وقت گزارنا
سورج کی روشنی میں کچھ دیر رہنا تو ہمارے لیے مفید ہوتا ہے مگر بہت زیادہ وقت رہنے سے جِلد کو نقصان پہنچتا ہے۔سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جِلد میں موجود کولیگن کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ جسم elastin کو زیادہ بنانے لگتا ہے۔ایسا ہونے پر جِلد موٹی ہونے لگتی ہے اور گہری جھریاں نمودار ہوسکتی ہیں۔
جِلد کی نمی کا خیال نہ رکھنا
اگر آپ کی جِلد خشک ہو جائے تو وہ ایسی سخت اور پرت دار ہو جاتی ہے جیسے بوڑھے افراد کی جِلد ہوتی ہے۔چہرے کی جِلد کو روزانہ ایک یا 2 بار دھونا چاہیے اور نرمی سے رگڑنا چاہیے کیونکہ سختی سے رگڑنے پر خارش کا سامان ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے کریموں یا موئسچرائزر کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے تاکہ جِلد کی نمی برقرار رہے۔سردیوں میں نزلہ زکام عام کیوں ہوجاتا ہے؟ سائنس کی رائے جان لیں
ناقص غذا کا استعمال
صحت کے لیے مفید غذاؤں سے امراض قلب اور دیگر امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔یہ امراض جوانی کی توانائی کو چوس لیتے ہیں اور آپ جوانی میں ہی بڑھاپے کے شکار ہو جاتے ہیں۔گریوں، زیتون کے تیل، پھلوں، سبزیوں اور مچھلی جیسی غذاؤں کا زیادہ استعمال کریں جبکہ سرخ گوشت کا کم از کم۔
ورزش سے دوری
جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے جوانی کے احساس کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ورزش سے مسلز مضبوط ہوتے ہیں، توانائی بڑھتی ہے جبکہ مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔جسمانی طور پر متحرک رہنے سے دماغی مستعدی بھی بڑھتی ہے اور عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ضروری نہیں کہ آپ کسی جم کا رخ کریں بلکہ تیزی رفتاری سے چہل قدمی، سیڑھیاں چڑھنے یا گھر کے کاموں سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔
آنکھوں کو بہت زیادہ سکیڑنا
جب آپ آنکھوں کو سکیڑتے ہیں تو چہرے کی جِلد پر شکنیں پڑتی ہیں اور وقت کے ساتھ وہ جھریوں کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔درحقیقت چہرے کا ہر تاثر بار بار دہرانے سے اس مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔سماجی میل جول سے گریز
دوستوں اور گھر والوں سے جڑے رہنے سے آپ کو اندرونی طور پر جوان رہنے میں مدد ملتی ہے جبکہ جذباتی اور جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔گردوں میں پتھری کا خطرہ کیسے کم کریں؟
بلڈ پریشر پر نظر نہ رکھنا
ہائی بلڈ پریشر سے متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، ڈیمینشیا اور دیگر کا خطرہ بڑھتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر سے ممکنہ طور پر دماغ میں موجود خون کی ننھی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور دماغی طور پر آپ جوانی میں ہی بڑھاپے کے شکار ہو سکتے ہیں۔
کندھے جھکا کر بیٹھنا
جوانی میں بیٹھنے یا کھڑے ہونے کا ناقص انداز درمیانی عمر میں متعدد تکالیف کا باعث بنتا ہے۔اگر آپ کمپیوٹر کی بورڈ کے سامنے کندھے اور گردن جھکا کر کام کرتے ہیں تو اس سے جسم پر دباؤ بڑھتا ہے جبکہ مسلز کھچاؤ کے شکار ہوتے ہیں، جس سے کمر، گردن یا کولہے میں درد کا امکان بڑھتا ہے۔ریڑھ کی ہڈی کو درست پوزیشن میں نہ رکھنے سے ہڈیوں کے مہرے متاثر ہوتے ہیں اور ان پر دباؤ بڑھتا ہے۔
خود کو بوڑھا تصور کرنا
تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اگر کوئی فرد خود کو بوڑھا محسوس کرنے لگے تو وہ جلد بڑھاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔اس کے مقابلے میں خود کو جوان محسوس کرنے والے افراد کا بڑھاپے کی جانب سفر سست رفتار ہو جاتا ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ خود کو حقیقی عمر سے زیادہ بوڑھا محسوس کرنے والے افراد کے اسپتال پہنچنے کا امکان دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر