اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں آن لائن فراڈ کا شکار افراد کی بے بسی کا مسئلہ اٹھایا گیا۔اس دوران انکشاف ہوا کہ ایف آئی اے میں ہزاروں شکایات آتی ہیں لیکن بمشکل چند سو کا معاملہ ایف آئی آر تک پہنچتا ہے۔سی پی ایل سی کے سابق سربراہ احمد چنائے اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس وجیہ الدین احمد بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہونے والوں میں شامل ہیں۔احمد چنائے نے جیو نیوز کو بتایا کہ سی پی ایل سی کا سربراہ رہنےکے باوجود وہ ایک ماہ سے انصاف کے لیے بھاگ رہے ہیں مگر کہیں داد رسی نہیں ہو رہی ۔آئی ٹی ایکسپرٹ رانا شہزاد قیصر نے بتایا کہ ہیکرز شہریوں میں موجود لالچ کے عنصر کا فائدہ اٹھا کر لوٹتے ہیں، جلد دولت مند بننے کی خواہش انہیں ہیکرز کے لیے آسان شکار بناتی ہے۔
ملک میں ہزاروں شہری آن لائن فراڈ کا شکار، انصاف کا حصول ناممکن ہوگیا



