بھارت کے اسٹار کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر روی چندرن ایشون نے کپتان روہت شرما کے ساتھ پریس کانفرس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔اس موقع پر روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ ’کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا خصوصی طور پر بی سی سی آئی، ویرات کوہلی، روہت شرما، اجنکیا رہانے اور چتیشور پجارا ان سب کا شکریہ‘۔روی ایشون کا کہنا تھاکہ ’ تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر میرا آخری دن تھا، اپنے کیرئیر کے دوران بہت انجوائے کیا، کئی یادگار لمحے ہیں اور ریٹائرمنٹ کا یہ لمحہ کافی جذباتی ہے‘۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی ایشون کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ زبردست کیرئیر پر ایشون کو مبارک ہو۔ یاد رہے کہ ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 537 وکٹیں اپنے نام کی جبکہ 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر