ملک میں موبائل فون سروسز 91 فیصد اور 4G سروسز 81 فیصد آبادی تک پہنچ گئی: پی ٹی اے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران ٹیلی کام شعبے کو 955 ارب روپے آمدنی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں موبائل فون سروسز 91 فیصد اور 4G سروسز 81 فیصد آبادی تک پہنچ چکی ہیں۔پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیلی کام سبسکرائبرزکی تعداد ستمبر 2024 تک 19 کروڑ 60 لاکھ جبکہ براڈبینڈ صارفین کی تعداد 12 کروڑ 76 لاکھ سے بڑھ کر 14 کروڑ 23 لاکھ ہوگئی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا، انٹرنیٹ کی رفتار 15.65 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر 20.02 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی ہے۔پی ٹی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 24.2 فیصد اضافہ ہوا، براڈبینڈ تک رسائی 53.6 فیصد سے بڑھ کر58.4 فیصد ہوگئی۔پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 2 کروڑ 96 لاکھ موبائل ڈیوائسز مقامی سطح پر تیار کی گئیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر