افغان بولر نوین الحق لائن لینتھ بھول گئے، 13 گیندوں کا اوور کرا ڈالا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) 11 دسمبر کو زمبابوے اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی ہرارے میں کھیلا گیا۔افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی اننگز کے دوران افغان بولر نوین الحق ایسی لائن لینتھ بھولے کہ اوور میں 6 وائیڈز اور ایک نوبال کروا دی۔نوین الحق نے زمبابوے اننگز کا 15 واں کروایا جس میں انہوں نے 6 وائیڈیں، ایک نوبال کروائی اور مجموعی طور پر 13 گیندیں پھینکیں۔افغان بولر کو اس اوور میں ایک وکٹ بھی ملی اور انہوں نے مجموعی طور پر اوور میں 19 رنز دیے۔ زمبابوے نے افغانستان کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔البتہ بعد ازاں افغانستان نے سیریز کے باقی 2 میچز جیت کر زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز1-2 سے اپنے نام کی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر