بظاہر عام محسوس ہونے والی وہ عادت جو دماغ کو جوان رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دماغ کی طویل المعیاد صحت کے حوالے سے ہمارا انتخاب بہت اہم ثابت ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 60 سال سے زائد عمر کے لگ بھگ 400 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔اکثر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو آپ کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتی ہےان افراد کی 24 گھنٹوں کی سرگرمیوں کا تجزیہ کرنے پر دریافت ہوا کہ آپ کی سرگرمیاں دماغی صحت کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔درحقیقت کئی بار دماغی افعال کے لیے کچھ وقت تک بیٹھ کر وقت گزارنا بہتر ثابت ہوتا ہے۔تحقیق کے دوران بیٹھ کر وقت گزارنے کے دوران کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لینے پر دریافت ہوا کہ سماجی یا دماغی طور پر متحرک کرنے والی سرگرمیاں جیسے مطالعہ، موسیقی کو سننا، عبادت کرنا یا دیگر افراد سے بات چیت کرنے سے یادداشت اور سوچنے کی صلاحیتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔اس کے مقابلے میں ٹی وی دیکھنے یا ویڈیو گیمز کھیلنے سے منفی اثرات مرتب ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔محققین کا ماننا ہے کہ تحقیق کے نتائج بہت اہم ہیں کیونکہ طرز زندگی کے عناصر میں تبدیلیاں لاکر ڈیمینشیا کے کم از کم 45 فیصد کیسز کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیٹھ کر گزارے جانے والے وقت کے حوالے سے تمام رویے نقصان دہ نہیں، خاص طور پر جب یادداشت اور سوچنے کی صلاحیتوں کی بات کی جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس تحقیق میں ہم نے دریافت کیا کہ مختلف سرگرمیوں سے دماغی افعال پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ جسمانی سرگرمیاں ڈیمینشیا کے خطرے سے بچانے کے لیے اہم ہوتی ہیں اور ہمیں دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ورزش کرنی چاہیے، مگر ہم نے اب تک یہ جائزہ نہیں لیا تھا کہ بیٹھ کر گزارے جانے والے وقت کے دوران کونسی عادت اپنانے سے دماغی صحت کو فائدہ ہو سکتا ہے۔محققین کے مطابق ہم نے دریافت کیا کہ مطالعے یا دوستوں سے بات کرنے سے دماغی افعال کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ ٹی وی دیکھنے یا گیمنگ سے منفی اثر ہوتا ہے، تو ہر طرح کی سرگرمی کی اپنی اہمیت ہے۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر