بلاک بسٹر فلم ’ پشپا ٹو ‘ کے سپر اسٹار الو ارجن گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ’ پشپا 2 ‘ کے پریمیئر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی جب کہ ان کے دو بیٹے بھی شدید زخمی ہوئے تھے جن کی حالت تشویشناک ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکار الو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے کے معاملے پر تلنگانہ پولیس نے گرفتار کیا ہے، پولیس اہلکار آج صبح الو ارجن کے گھر پہنچے اور انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ اپنی تحویل میں لے کر تھانے چلے گئے۔الو ارجن سمیت ان کی سکیورٹی ٹیم اور سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ کے خلاف قتل و تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ تلنگانہ پولیس کو اس بات کی ا طلاع نہیں دی گئی کہ الو ارجن اسکریننگ کے لیے سندھیا تھیٹر آنے والے تھےجب کہ تھیٹر انتظامیہ اس آمد سےآگاہ تھی۔مقدمے میں مزید کہا گیا ہےکہ اگر پولیس کو علم ہوتا تو مزید سکیورٹی تعینات کی جاسکتی تھی، تھیٹر میں پہنچنے والے بڑے ہجوم اور سکیورٹی کی کمی کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر