ابھی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، حالات ایسے ہی رہے تو سول نافرمانی کی کال پر عمل ہوگا: شیر افضل مروت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا ابھی حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا 15 دسمبر سے پہلے پہلے بات ہو جائے تو ملک کے لیے اچھا ہے کیونکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے۔15 دسمبر تک مذاکرات کی ڈیڈ لائن سے متعلق سوال پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا 15 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق کال دی ہوئی ہے، حالات جوں کے توں رہے تو سول نافرنی سے متعلق عمران خان کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔شیرافضل مروت کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے ابھی مذاکرات کا نہیں کہا، ابھی صرف مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے، اس وقت پی ٹی آئی کارکنوں کےگھروں میں ماتم ہے، ایسی صورتحال میں مذاکرات کا شوشا چھوڑنا مناسب نہیں، مذاکرات کی باتیں کرنے سے کارکنوں کو مایوسی ہوگی۔دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر فاتحہ خوانی کے لیے گیا تھا، اسپیکر سے مذاکرات سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔اسد قیصر نے بھی وضاحت کی کہ ہمارے ابھی حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ان کا کہنا تھا 26 نومبر کے احتجاج میں گولی کیوں چلائی گئی؟، کس قانون کے تحت نہتے شہریوں پر گولیاں چلائیں، ہم اس نئے قانُون کو غیر آئینی سمجھتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں 14 دسمبر سے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر