وہ غذائیں جن کو پکانے سے قبل دھونا نہیں چاہیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مختلف غذاؤں کو پکانے سے قبل اچھی طرح دھونا ضروری ہوتا ہے تاکہ ان میں موجود جراثیم جسم کے اندر داخل نہ ہوسکیں۔تازہ پھلوں اور سبزیوں کو اچھی طرح دھونا ضروری ہے تاکہ ان کی سطح پر موجود نقصان دہ جراثیم بیماری کا باعث نہ بن سکیں۔اگرچہ کچھ غذاؤں کو دھونا بہت ضروری ہوتا ہے مگر تمام غذاؤں کو کھانے یا پکانے سے قبل دھونا ضروری نہیں۔درحقیقت کچھ غذاؤں کو پکانے سے قبل دھونے سے جراثیموں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔تو یہ جانیں کونسی غذائیں ایسی ہیں جن کو پکانے سے قبل دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
سرخ گوشت
آپ سرخ گوشت پر موجود تمام جراثیموں کو دھو نہیں سکتے کیونکہ ان میں کچھ بہت گہرائی میں موجود ہوتے ہیں۔سرخ گوشت کو دھونے سے کچن میں جراثیموں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔گوشت پر موجود جراثیموں کو ختم کرنے کا محفوظ طریقہ یہ ہے کہ اسے بہت زیادہ درجہ حرارت پر پکایا جائے۔
انڈے
انڈوں کو گھر پر دھونے سے جراثیموں کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ وہ ان کے اندر پہنچ جاتے ہیں۔ایڑیاں پھٹنے سے پریشان؟ تو اس سے نجات دلانے والے بہترین طریقے جانیںانڈوں کو پکانے سے قبل ہمیشہ فریج میں رکھیں اور جب پکانا ہو تو مناسب درجہ حرارت پر پکائیں۔
مرغی کا گوشت
دنیا بھر کے طبی اداروں یا فوڈ ریگولیٹرز کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ مرغی کے کچے گوشت کو پکانے سے پہلے دھونے سے گریز کرنا چاہیے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ گوشت کو دھونے سے خطرناک بیکٹریا کچن میں ہر جگہ پھیل سکتا ہے۔دھونے کی بجائے چکن کے گوشت کو براہ راست تیز آنچ پر پکانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
مچھلی
مچھلی بھی چکن اور سرخ گوشت کی طرح ہے، اگر آپ اس کے گوشت کو دھوئیں گے تو جراثیم کچن میں پھیل جائیں گے۔دھونے کی بجائے مچھلی کے گوشت کو براہ راست زیادہ درجہ حرارت پر پکائیں۔روزانہ کچھ مقدار میں مونگ پھلی کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
پاستا
آپ کو پاستا کو پکانے سے قبل یا بعد میں دھونے کی ضرورت نہیں۔ماہرین کے مطابق پاستا کو دھونے کی بجائے براہ راست پانی میں بھگو دینا چاہیے۔
فروزن پھل اور سبزیاں
فروزن پھلوں اور سبزیوں کو بھی دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔آدھے سر کے درد کو آپ سے دور رکھنے میں مددگار آسان ٹپسان کو براہ راست پکایا یا کھایا جاسکتا ہے۔
خربوزے یا اس کی دیگر اقسام
خربوزے، تربوز یا دیگر اقسام کو بھی دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ان کی جلد ہی جراثیموں کو اپنے اندر پھنسا لیتی ہے۔
چاول
چاول کو بھی پکانے سے قبل دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ اکثر افراد ان کو کافی دیر تک بھگو کر رکھتے ہیں جو کافی ہے۔ماہرین کے مطابق چاول کو بھگونے سے قبل پانی کی دھار سے دھونے سے اس میں موجود قدرتی نشاستہ کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور اس کا معیار متاثر ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر