سول نافرمانی کی تلوار لٹکانے سے مذاکرات نہیں ہوتے، ہم چاہتے ہیں بات ہو: عرفان صدیقی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کا حق ہے، لیکن کیا پرامن احتجاج الجہاد اور مارو کے نعروں سے ہوتا ہے؟ کہاں ایسا پرامن احتجاج کیا جاتا ہے جہاں آپ آنسو گیس لے کر چلیں،کہاں پرامن احتجاج کیا جاتا ہے جہاں مارو یا مر جانےکا نعرہ لگا کر چلیں۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اس بار احتجاج کی کوئی درخواست نہیں دی گئی، کوئی اجازت نہیں مانگی گئی،ہم نے مذاکرات کے کبھی دروازے بند نہیں کیے، ہم چاہتے ہیں بات ہو، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔بعد ازاں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ برف پڑ ضرور رہی ہے لیکن پگھلی نہیں ہے، پہلے بھی مذاکرات کے بعد ان کی ٹیم خوشی خوشی گئی تو بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔دوسری جانب گزشتہ روز حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات کے لیے اپنی اپنی پارٹیوں میں سخت گیر مؤقف رکھنے والوں کو سمجھانے پر اتفاق ہوا ہے۔پی ٹی آئی کے شوکت یوسف زئی کہتے ہیں کہ مذاکرات شروع ہوئے تو سول نافرمانی کی کال واپس لے لی جائے گی ، ورنہ دوسری صورت میں حکومت سول نافرمانی تحریک کے لیے تیار ہوجائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر