2 سال میں آئی پی پیز کو کیپیسٹی چارجز کی مد میں کتنی رقم دی گئی؟ تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت توانائی نے تفصیلات سینیٹ کے وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں پیش کیں۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری جواب میں بتایا گیا کہ حکومت کے 180 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہیں۔ سال 23-2022 میں 36 آئی پی پیزکو 487 ارب روپے کیپیسٹی ادائیگی کی گئی۔24-2023 میں 36 آئی پی پیز کو 923 ارب روپے کی کیپیسٹی ادائیگی کی گئی۔وزارت توانائی کے مطابق 23-2022 میں 5 آئی پی پیز کو ان کی کیپیسٹی ادائیگی سے50 فیصد زائد ادائیگی ہوئی۔ ان 5 آئی پی پیز کو 188 ارب روپے کی کیپیسٹی ادائیگی کی گئی۔وزارت توانائی کے مطابق چین پاور حب جنریشن کو 94 ارب،کروٹ پاورکمپنی کو 34 ارب، میرا پاور لمیٹڈ کو 10 ارب روپے، نیلم جہلم ہائیڈور کمپنی کو 34 ارب، اسٹار ہائیڈور پاور کو 14 ارب روپے کیپیسٹی ادائیگی ہوئی۔وزارت توانائی کی جانب سے بتایا گیا کہ 24-2023 میں 12 آئی پی پیز کو ان کی کیپیسٹی ادائیگی سے 50 فیصد زائد ادائیگی ہوئی۔ ان12 کمپنیز کو 769 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔وزارت توانائی کے مطابق چین پاور حب جنریشن کو 139 ارب، ہانینگ شیڈونگ انرجی کو 132 ارب، کروٹ پاورکو77 ارب، لکی الیکٹرک کو 53 ارب، میرا پاورکو 16 ارب، پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کو 102 ارب ، اسٹار ہائیڈرو کو 19 ارب ، تھل نووا کو 34 ارب، تھر کول بلاک کو 105 ارب، تھر انرجی کو 31 ارب اور حب پاورکو 21 ارب روپے کی ادائیگی ہوئی۔وزارت توانائی کے مطابق سال 23-2022 میں 5 اور 24-2023 میں 9 آئی پی پیز کو کیپیسٹی ادائیگی کی گئی۔ ان 14 آئی پی پیز نے10 فیصد آپریٹ کیا یا مکمل غیر فعال رہیں۔ ان آئی پی پیز میں حب پاور، روش پاکستان، فوجی کبیروالا، الٹرن انرجی، ڈیوس انرجی، چین پاورحب، پورٹ قاسم الیکٹرک اور صبا پاور شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر