روسی انٹیلی جنس نے بشار الاسد کو کس طرح شام سے فرار کروایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چند روز قبل شام کے سابق صدر بشار الاسد باغی افواج کی پیش قدمی کے سبب دمشق سے طیارے میں فرار ہو کر روس چلے گئے تھے۔بشار الاسد کے دمشق سے فرار ہوتے وقت ایسی اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ سابق صدر کے طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کے بعد اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا کہ مفرور شامی صدر کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے تاہم بعد ازاں روسی نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ بشار الاسد برطانوی نژاد اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں سیاسی پناہ دے دی گئی ہے۔اب اسرائیلی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روسی کی جانب سے بشارالاسد کو بتایا گیا کہ وہ جنگ ہار چکے ہیں، دمشق کی جانب باغیوں کی پیش قدمی پر روس نے بشارالاسد کو شام فوری چھوڑنے کا مشورہ دیا۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشار الاسد سے کہا گیا کہ وہ اپنے قریبی رفقا کو اطلاع دیے بغیر ماسکو کے لیے روانہ ہو جائیں، بشار الاسد نے ہنگامی روانگی سے قبل اپنے قریبی رفقاء کو اطلاع نہیں دی۔مریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے بشار الاسد کو محفوظ طریقے سے ماسکو منتقل کرنے کے آپریشن کی منظوری دی جس کے بعد روسی انٹیلی جنس نے بشار الاسد کے محفوظ سفر کا اہتمام کیا۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بشار الاسد دمشق سے اپنے نجی جیٹ میں شام میں روسی ائیر بیس پہنچے، بشار الاسد کے سفر کے دوران طیارے کا ٹرانسپونڈر بند کر دیا گیا تاکہ طیارے کی لوکیشن اور دیگر معلومات کا پتہ نہ چل سکے۔رپورٹ کے مطابق بشارالاسد خمیمیم ائیر بیس سے روسی فوجی طیارے میں ماسکو کے لیے روانہ ہوئے، روس کے سفر کے دوران ترک فضائی حدود سے اجتناب کیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر