بھارت پی سی بی فارمولے کے تحت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر راضی ہوگیا، بھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ فیوژن فارمولا اپنے ایونٹس پر لاگو نہیں کرنا چاہتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔تاہم بی سی سی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچے تو اسے بھارت میں کھیلنا ہو گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرے گا تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا، پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ بھارت پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلےگا تو پاکستان بھی آئی سی سی کے کسی میچ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ بھارتی ہٹ دھرمی اور کھیلوں میں سیاسی مداخلت کے باعث آئی سی سی نے تاحال چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر