توہین عدالت کیس: اگر عمران خان کو نوٹس کیا تو عدالت میں پیش بھی کرنا ہوگا، عدالت کا حکومتی وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا حکومت اس درخواست کو چلانا چاہتی ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ حکومت سنجیدگی سے درخواست پر سماعت چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے 25 مئی کو لانگ مارچ کیا اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ توہین کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، اگر عدالت نے نوٹس کیا تو عمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش بھی کرنا پڑےگا، آپ عدالتی پیشی سے متعلق ہدایات لے لیں۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع کرادیا ہے، عدالت کا زبانی حکم عمران خان تک نہیں پہنچ سکا تھا، موبائل سروس کی بندش کے باعث وکلا کا رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔بعد ازاں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کےلیے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 25 مئی 2022 کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا تھا جس کے خلاف حکومت نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور بعد ازاں عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر حکومت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر