عمران خان کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 9 مئی واقعے کی عدالتی تحقیقات کے لیے بانی پی ٹی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست عوامی اہمیت کی نہیں ہے اور اس پر اعتراضات ہیں، اس پر عدالت نے درخواست پررجسٹرارآفس کےاعتراضات ختم کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ڈیڑھ سال ہوچکا ہے، پتا تو کرائیں 9 مئی کو ہوا کیا تھا؟ 9 مئی کے بعد سیکڑوں مقدمات ہوئے، ایک سیاسی جماعت کو دیوار سے لگادیا گیا۔اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا آپ نے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا؟حامد خان نے کہا کہ یہ کسی صوبے کا نہیں پورے ملک کا معاملہ ہے، اسی لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ ابھی صرف رجسٹرار آفس کےاعتراضات ختم کررہے ہیں، ابھی میرٹس پرکیس نہیں سنا، کیس دوبارہ مقررہونے پر اٹھائے گئے سوالات پر عدالت کو مطمئن کرناہوگا۔ دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ اگر کمیشن بن بھی گیا تو صرف ذمہ داری ہی فکس کرے گا، جوڈیشل کمیشن رپورٹ کا فوجداری مقدمات پر اثر نہیں پڑے گا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر