پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں، مزید مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں اور کورکمیٹی کی سول نافرمانی کی تحریک پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں اور دسمبر میں سول نافرمانی تحریک کے بجائے پہلے اس پرپارٹی لائحہ عمل طے کرے گی۔ذرائع نے بتایاکہ ارکان کا مؤقف ہے بانی پی ٹی آئی کے سامنے تحریک کی کال چند دن کیلئے مؤخر کرنے کا کہا جائے، پارٹی قیادت 24 نومبر احتجاج کے نتائج کے بعد دوبارہ ریکور ہونا چاہتی ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کال پر پارٹی قیادت دوبارہ مشاورت کرے گی۔خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔عمران خان نے اپنے مطالبات کیلئے 14دسمبر تک کا وقت دے رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر