کے پی کابینہ کے فیصلے کے تحت آئی جی اسلام آباد پر مقدمے کیلئے پشاور کے تھانے میں درخواست جمع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق تھانہ شرقی پشاور میں آئی جی اسلام آباد کےخلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی اور درخواست محکمہ انتظامیہ خیبرپختونخوا کے اسٹیٹ افسر نے جمع کرائی۔ذرائع نے بتایاکہ درخواست تھانا شرقی پشاور کے ایس ایچ او کے پاس جمع کرائی گئی، اسٹیٹ افسر نے درخواست جمع ہونے کی ریسیونگ بھی لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور درخواست میں آئی جی اسلام آباد سمیت 600 پولیس اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کے پی ہاؤس خیبرپختونخوا حکومت کی ملکیت ہے، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس نے5 اکتوبر کو کےپی ہاؤس پرچھاپامارا اور چھاپےکے دوران کےپی ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی، کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔خیال رہے کہ5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے۔اس پر پولیس اور رینجرز نے کے پی ہاؤس میں چھاپہ مارا تھا تاہم علی امین گنڈاپور روپوش ہونے کے 24 گھنٹے بعد منظر عام پر آئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر