آسٹریلیا سے 10 وکٹوں سے شرمناک شکست پر سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو ایک، ایک سے برابر کر دیا، اتوار کو ایڈیلیڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے جیت کے لیے مطلوبہ 19 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انڈین کرکٹ ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سنیل گواسکر نے کہا ‘بقیہ تین میچز کو تین میچز کی سیریز کے طور پر دیکھیں، بھول جائیں کہ یہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز تھی، میں چاہوں گا کہ بھارتی ٹیم اگلے تمام دن پریکٹس سیشنز کرے’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ بہت اہم ہے، آپ اپنے ہوٹل کے کمروں میں بیٹھ کر وقت نہیں گزار سکتے یا جہاں کہیں بھی جارہے ہیں وہاں ایسے ہی فارغ نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ آپ یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، اسی لیے پریکٹس بہت اہم ہے’۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘آپ کو پورا دن پریکٹس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ صبح یا دوپہر میں سیشن کر سکتے ہیں، جو بھی وقت آپ منتخب کری لیکن ان دنوں کو ضائع نہ کریں، اگر ٹیسٹ میچ پورے پانچ دن چلتا تو آپ ان فارغ دنوں میں ٹیسٹ میچ ہی کھیل رہے ہوتے’۔واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر