انسان ہوں یا فرشتے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عمر ایوب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف نے مذاکرات کی پالیسی مزید واضح کر دی اور راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا قومی حکومت ملک کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے، عدل اور قانون کی حکمرانی لانا ہو گی، اس وقت یہاں صرف فاشزم اور ڈنڈا ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو 13 دسمبر کو تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیں گے، سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دیں گے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ جعلی حکومت ہمیں جعلی کیسز میں مصروف رکھنا چاہتی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکنوں کی مصدقہ تعداد 12 ہے، لاپتا کارکنوں کی تفصیلات کو دیکھ رہے ہیں، بطور پارٹی چیئرمین جو بات کریں گے پوری ذمہ داری سے کریں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔اس حوالے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا ان کی پچھلی تحریکوں کی طرح سول نافرمانی کی تحریک بھی بری طرح ناکام ہو گی جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اب تحریک انصاف کبھی دھرنا دینے کی پوزیشن میں نہیں آئے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر