فضل الرحمان نے حکومت کو مدارس رجسٹریشن بل پر کل تک کی ڈیڈلائن دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نوشہرہ کے مدرسہ جامعہ عثمانیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں قدیم اور جدید تعلیم کہنے کے خلاف ہوں، علم، علم ہے، تمام دینی مدارس کو دباؤ میں رکھا گیا ہے، ہم حکومت کے نظام میں رہناچاہتے ہیں اور ہم ریاست سے تصادم نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مدارس کی رجسٹریشن کرو، بینک اکاؤنٹ کھولو مگر آپ اکاؤنٹس بند کرتے ہیں، کہتےہیں ہم تو دینی مدارس کو مین اسٹریم میں لارہے ہیں، آپ نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا ہم نے نہیں کیا۔ فضل الرحمان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم حکومت سے طویل مشاورت کے بعد مدارس رجسٹریشن پر اتفاق ہوا تھا، 26 ویں ترمیم پر بل پیش کیا گیا، وہ بل ایکٹ بن گیا، اب بھی پی پی پی اور شہباز شریف سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے مگر ہم مزید مدارس کو سرکار کے حوالے نہیں کریں گے، آپ سمجھتے ہیں ہم تھک جائیں گے لیکن ہم ڈٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کو انتہا پسندی اور شدت پسندی کی طرف دھکیل رہی ہے، مدارس سے متعلق آپ کے اعتراضات پر کسی طورغور نہیں کریں گے، 26 ویں ترمیم کے مسودے میں اس پراعتراضات نہیں اُٹھائے گئے، اب دوبارہ اعتراضات کرنا بدنیتی ہے۔ جے یو آئی امیر نے کہا کہ مدارس کو دباؤ میں رکھنا ہے تو ہم بتائیں گے کہ آپ کا دباؤ چلتا ہے یا ہمارا؟ اصل شدت پسند وہ ہوئے جو ملک کو فساد کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، ہم تو پرامن طریقے سے معاملات طے کرنا چاہتے ہیں، ہم نے بندوق اٹھائی نہ ڈنڈا، دلائل سے معاملات طے کیے اور ہمیں مذاکرات سےاب بھی انکار نہیں۔ ان کا مزید کہناتھا کہ جب نواز شریف وزیر اعظم تھے تو ہم نے ان کے سامنے مدارس کامسئلہ رکھا تھا، حکومت میں شامل پارٹی سربراہان اجلاس میں اتفاق ہواتھاکہ مدارس کو اختیارہوگا، آصف زرداری ،بلاول زرداری سب ہی اس میں شامل تھے ، اب اس پر اعتراض لگانا بدنیتی ہے، آپ ہماری برداشت کا امتحان لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دینی مدارس کوحکومت کےاثرورسوخ سے آزاد رکھنا چاہتے ہیں مگر بیوروکریسی، اسٹیبلشمنٹ مدارس کومین اسٹریم میں لانے یا فضلا کو مختلف شعبوں میں کھپانے کی بات بطور ہمدردی کرے تو یہ گڑ میں زہر دینے کے مترادف ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر