چیمپئنز ٹرافی: آفریدی نے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں پی سی بی کو کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)آج سے پہلے کسی پوڈ کاسٹ میں نظر نہ آنے والے شاہد آفریدی نے جیو نیوز کے اولین پوڈ کاسٹ میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی ہے۔شاہد آفریدی نے جیو پوڈ کاسٹ میں دلچسپ انکشافات بھی کیے اور زندگی کے انوکھے پہلوؤں پر بات چیت کی۔اس کے علاوہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری چیمپئنز ٹرافی کے تنازع پر پی سی بی کو اہم مشورہ بھی دیا۔جیو نیوز پوڈ کاسٹ میں شاہد آفریدی نے پی سی بی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کو بھی بھارت نہ بھیجنے کا مشورہ دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم یہاں آکر نہیں کھیلتی تو پاکستان بھی بھارت جاکر نہ کھیلے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پرپاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے اور معاملات طے پاگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہی ہوگی۔چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ3 سال تک پاکستان، بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔بھارتی میڈیاکے دعوے پر آئی سی سی ، بی سی سی آئی اور پی سی بی کا کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کا یہ خصوصی انٹرویو ناظرین جیو کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر