جو احتجاج میں شریک ہی نہیں انہیں کیسے اٹھاسکتے ہیں؟ عدالت کا پولیس پر اظہار برہمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتجاج کے نام پرعام شہریوں کو گرفتار کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ لوگ کیا کر رے ہیں؟ ایسے لوگوں کو اٹھا کر گرفتاری ڈال رہے ہیں ؟ یہ تو بالکل غلط ہے، جو احتجاج میں شریک ہی نہیں انہیں کیسےاٹھاسکتے ہیں؟ اس موقع پر صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے کہا کہ بلوچستان میں ایسا ہوتا تھا اب اسلام آباد میں بھی ایسا ہو رہا ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اب اسلام آباد میں ہو رہا ہے اس لیے آپ کو محسوس ہو رہا ہے۔بعد ازاں عدالت نے ایف 10 سے احتجاج کیس میں گرفتار سبزی فروش کے بھائی کو جوڈیشل کردیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر