سپریم کورٹ نے قومی ائیر لائن کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے قومی ائیر لائن کی نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے قومی ائیر لائن انتظامیہ کو نئے پروفیشنلز بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی، حکومت نے قومی ائیر لائن نجکاری کا عمل شروع کیا تھا، نجکاری کے باعث قومی ائیر لائن میں نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں، قومی ائیر لائن نجکاری کا عمل دوبارہ کرنے جا رہا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ قومی ائیر لائن فلائٹ آپریشن پر پابندی بھی ختم ہوگئی ہے۔جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ دوبارہ نجکاری کے عمل میں اب شاید ریٹ زیادہ ملے جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا قومی ائیر لائن نجکاری کرکے حکومت کہیں سپریم کورٹ آرڈر کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا نجکاری عدالت کو اعتماد میں لےکر کی جائے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نجکاری پر اعتماد میں لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے عدالت اپنا اعتماد دیتی ہے، قومی ائیر لائن کی نجکاری اچھے طریقے سے کریں۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قومی ائیر لائن کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر