رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، ساتھی فٹبالر کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی فٹبالر ولید عبداللہ جو کہ رونالڈو کے کلب النصر میں سابق گول کیپر بھی تھے نے انکشاف کیا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی عرب کی ثقافت کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رونالڈو واقعی اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے میں نے ان سے بات بھی کی اور انہوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ سعودی فٹبالر ولید عبداللہ کا کہنا تھا کہ النصر سے کھیلتے ہوئے رونالڈو گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ بھی کر چکے ہیں اور کھلاڑیوں کو ہمیشہ نماز پڑھنے اور اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جب بھی ٹریننگ کے دوران اذان ہوتی ہے، رونالڈو کوچ سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹریننگ کو روک دیا جائے تاکہ ان کے ساتھی کھلاڑی نماز ادا کر سکیں۔انٹرویو میں ولید نے اس واقعے کا بھی ذکر کیا جب مئی 2023میں النصر کے لیے گول کرنے کے بعد رونالڈو نے میدان میں سجدہ کیا۔ولید نے بتایا کہ جب رونالڈو نے سجدہ کیا تو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ رونالڈو اسلام قبول کریں یا نہ کریں، لیکن ان کا ڈسپلن اور محنت ہی انہیں اس مقام تک لے آئی ہے، جو بھی سعودی عرب آتا ہے، وہ رونالڈو سے متاثر ہوتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں رونالڈو اور سعودی کلب النصر کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب نے انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر