امن و امان کے مکمل قیام کیلئے پشتون امن جرگہ کُرم کے علاقے صدہ پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ضلع کُرم میں قبائل کے مابین ہونے والی فائر بندی پر عمل درآمد جاری ہے اور اب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم فائربندی ہوئے 4 روز گزر گئے لیکن اس کے باوجود پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے تمام راستے بند ہیں۔ادھر امن و امان کے مکمل قیام کے لیے پشتون امن جرگہ ضلع کُرم پہنچ گیا ہے۔25 گاڑیوں پر مشتمل 125 رکنی جرگہ فریقین کے عمائدین سے ملاقات کرے گا۔ جرگے میں مفتی کفایت اللہ، نصیر کوکی خیل، امان اللہ وزیر اور حمید شیرانی سمیت وزیرستان، مہمند، باجوڑ، خیبر، اورکزئی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کے علماء اور قبائلی عمائدین شامل ہیں۔جرگہ ممبران قبائلی عمائدین سے ملاقات کے لیے پہلے مرحلے میں صدہ پہنچے ہیں جس کے بعد وہ پاراچنار جائیں گے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس نے کُرم میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 400 ایکس سروس مین کی بھرتیوں سے متعلق محکمہ داخلہ کو خط ارسال کردیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ کُرم کی مرکزی شاہراہ کو محفوظ اور پرامن بنایا جائے، ٹل پارا چنار روڈ کی سکیورٹی کے لیے 400 ایکس سروس مین بھرتی کیے جائیں، ایکس سروس مین کی بھرتی رواں اور اگلے مالی سال کے لیے کی جائے۔خط میں کہا گیا ہےکہ سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کو بھجوائی جائے، بھرتی کے بعد ٹل پارا چنار روڈ پر پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر