5 ہزار کارکن لاپتا ہیں، ضلعی سطح پرڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں: پی ٹی آئی چیئرمین کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور نے کے پی کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیاکہ ہمارے 5 ہزار کارکن لاپتا ہیں، ضلعی سطح پرلاپتا کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ ہماری تحریک پرکسی صورت گولی نہیں چلنی چاہیے تھی، مستقبل کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر طے کریں گے، آج اپنے شہیدکارکنوں کی تعزیت کے لیے ان کے گھر آیا ہوں۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ کبھی کوئی حکومت اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی، شہدا کے خاندانوں کو کے پی حکومت معاوضہ دے گی اور ان کے بچوں کو نوکریاں بھی دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہد جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہے اورلوگ اپنے کاروبار گھر بار لٹا کربھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر