کراچی ائیرپورٹ سگنل دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ دوسرے مقدمے میں اہم حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد(نیشنل ) سی ٹی ڈی نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر خودکش دھماکے کے دوسرے مقدمے میں مالی معاونت اور منصوبہ بندی کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ بم دھماکا منصوبہ بندی اور فنڈنگ کی مدد سے کیا گیا، کمانڈر کالعدم تنظیم اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیربلوچ اورعبد الرحمان نے فنڈنگ اور منصوبہ بندی کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ منصوبے کوہلاک دہشتگرد شاہ فہد اور گرفتار ملزم جاوید کے ذریعے تکمیل تک پہنچایا گیا جب کہ دہشتگرد جاوید نے پولیس کے سامنے خودکش دھماکے اور منصوبہ بندی کا اعتراف کیا۔ابتدائی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ کار شوروم سے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی 71 لاکھ میں خریدی گئی اور رقم حب چوکی کے ایک نجی بینک کے ذریعے ادا کی گئی، گاڑی میں بارودی مواد بھر کر منصوبے کو انجام دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقدمےمیں کالعدم بی ایل اے کمانڈر بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل نامزد ہیں، دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک افسر اور ایک اکاؤنٹ ہولڈر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، یہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں دہشتگردی، فنڈنگ، دھماکا خیز مواد، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ رواں برس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب خوکش دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر