دنیا کے سب سے بڑے بینک فراڈ کی ماسٹر مائنڈ کو سزائے موت سے بچنے کیلئے بڑی پیشکش کردی گئی

اسلام آباد(نیشنل ) برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرونگ می لان کو دنیا کی سب سے بڑی بینک فراڈ اسکیم کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔اپریل میں عدالت نے انہیں سائیگون کمرشل بینک جو ملک کا پانچواں سب سے بڑا بینک ہے، کو خفیہ طور پر کنٹرول کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق ٹرونگ می لان نے 10 سال سے زائد عرصے میں جعلی کمپنیوں کے ذریعے 44 ارب ڈالر کے قرضے اور کیش حاصل کیے جن میں سے 12 ارب ڈالر کی رقم خرد برد کی گئی جس پر انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔یہ ایک غیر معمولی اور چونکا دینے والا فیصلہ تھا کیونکہ ویتنام میں وائٹ کالر جرائم کے لیے کسی خاتون کو موت کی سزا دینے کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔۶۸سالہ ٹرونگ می لان کے پاس اب اپنی زندگی بچانے کے لیے ایک آخری موقع باقی ہے، ویتنامی قانون کے مطابق اگر وہ خرد برد کی گئی رقم کا 75 فیصد واپس کر دیں تو ان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔یوں ٹرونگ می لان خرد برد کیے گئے 12 ارب ڈالر کی رقم میں سے 9 ارب ڈالر واپس لوٹا کر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرواسکتی ہیں اور ساتھ ہی وہ ویتنام کے صدر سے معافی کی درخواست بھی کر سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر