پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد(نیشنل )منگل کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،لیکن پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔زمبابوے کے خلاف کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان کا مجموعی طور پر 250 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم 250 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔گرین شرٹس نے 250 میں سے 144 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 95 میں شکست ہوئی۔4 میچز برابر بھی ہوئے جس میں 3 کا فیصلہ سپر اوور اور ایک کا بال آؤٹ میں ہوا، ان 3 میں قومی ٹیم کو شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔اس کے علاوہ 7 میچز بے نتیجہ بھی ثابت ہوئے۔ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی ٹیم کی فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کا ہے جس نے 242 میچز کھیلے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر