چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی جانب سے پاکستان کی تجویز نہ مانے جانے کا امکان

اسلام آباد(نیشنل )بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کی پیشکش ماننے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے، پاکستان نے آئی سی سی ایونٹس نیوٹرل وینیوزپر کرانے کی تجویزدی ہے لیکن بھارت میں سکیورٹی مسائل نہ ہونے کی وجہ سے تجویز نہ ماننے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے کی صورت میں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے شفٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے جب کہ پاکستان نے بھارت سے تحریری ضمانت مانگی ہے، تحریری ضمانت نہ ملنے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی یا بھارتی بورڈ کی جانب سے پاکستان کی تجاویز پرکوئی رابطہ نہیں ہوا ، پاکستان کی تجاویز زیر غور ہیں، ابھی ان پر فیصلہ نہیں ہوا ، ان تجاویز پر اگلے چند روز میں بات چیت متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کہہ چکے ہیں کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہم بھی وہاں نہیں کھیلیں گے لہٰذا جو ہوگا برابر ی کی بنیاد پر ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ بھارت یہاں نہ آئے اور ہم وہاں جاکر کھیلیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے 3 سال تک پاک بھارت کے میچز نیوٹرل وینیوز پرکرانے کی تجویز دی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر