اخراجات میں کمی کیلئے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بندکر دیے گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اسٹورزکی بندش کےباوجودکسی ملازم کونہیں نکالاجائےگا،جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بندکیا گیا، ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریگولر اور فرنچائز کو ملا کر مجموعی یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد 5 ہزار 130 بنتی ہے تاہم کل 3 ہزار 982 ریگولر اسٹورز میں سے 446 کو بند کیا گیا اور 1148 فرنچائز اسٹورز میں سے کسی کو بند نہیں کیا گیا۔ریگولر اسٹورز کی تعداد 3 ہزار تک کرنے کا پلان بھی بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 5 بنیادی اشیاء چینی،آٹا،گھی،دالوں اور چاول پر دی جانے والی سبسڈی بند کردی تھی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا۔وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کر رکھا ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کرنے کا پلان بھی تیار کیا گیا تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر