پی ٹی آئی رہنماؤں کا مرکزی قیادت کیخلاف وائٹ پیپر عمران خان کو بھیجنےکا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات عائد کیے ہیں، پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں۔ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کا مؤقف ہے کہ ہم پر ایف آئی آرز ہو رہی ہیں لیکن مرکزی قیادت آزاد ہے، کور کمیٹی ممبران نے مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کی رائے تھی کہ بیرسٹر گوہر نہ گراؤنڈ پر تھے نہ انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا جبکہ علی محمد خان کا آڈیو بیان میں مؤقف تھا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مذاکرات میں مصروف تھی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی فیک نیوز کا شکار ہو گئی۔
پی ٹی آئی فیک نیوز کا شکار
ذرائع کا بتانا ہے کہ اتوار کو کور کمیٹی گروپ میں فیک نیوز شئیر کی گئیں، کور کمیٹی گروپ میں حلیم عادل شیخ نے اسد قیصر، محمود خان اچکزئی پر حملے کی فیک خبر شئیر کی، حلیم عادل نے خبر پر پارٹی سے رائے طلب کی اور تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر نے بین الاقوامی میڈیا کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت کی خبر شئیر کی اور فیک نیوز شیئر کرتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی گروپ میں قاسم سوری کے بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی کا ٹوئٹ شئیر کیا گیا جبکہ علی محمد خان نے ایسے ٹوئٹ کو فیک قرار دیتے ہوئے سیاسی کمیٹی و قائدین سے مشاورت کا کہا۔ پارٹی قائدین کا مؤقف تھا کہ فیک نیوز پر مبنی بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے، اسد قیصر سے متعلق ایک ہفتے میں 6 فیک نیوز شئیر کی گئیں۔اس حوالے سے اسد قیصر کا کہنا تھا مجھے سمجھ نہیں آرہی یہ فیک نیوز کہاں سے اور کیوں جاری ہو رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر