یکم نومبر تک پولیس کے پاس کتنے شیلز کا اسٹاک تھا؟ تفصیلات سی پی او پشاور کو موصول

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)خیبر پختونخوا کے پولیس افسران نے یکم نومبر تک آنسوگیس شیل اور دیگر آلات کے اسٹاک کی تفصیلات سی پی او پشاور کو فراہم کردیں۔جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق یکم نومبر تک پولیس کے پاس مجموعی طور پر 2 ہزار 955 شیل گنز تھیں، پولیس کے پاس طویل رینج کے 75 ہزار 357 شیل دستیاب تھے جب کہ مختصر فاصلے کے 42 ہزار 661 گولے بھی موجود تھے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ یکم نومبرتک پولیس کے پاس گیس گرنیڈ کی تعداد 3 ہزار 728 تھی،ایک ہزار203 اسموک گرنیڈ، 2 ہزار 869 اسٹن گرنیڈ تھے جب کہ تک پولیس کے پاس گیس ماسکس کی تعداد 4 ہزار 298 تھی۔ پولیس حکام کے مطابق آڈٹ کے اگلے مرحلے میں 2 نومبر سے 25 نومبر تک آنسوگیس شیل کا ڈیٹا فراہم کیا جائےگا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے آنسوگیس شیلز استعمال کرنے کی خبروں کے بعد سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو خط لکھ کر آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات دینے کی ہدایت جاری کی تھیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر