پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ممکنہ اقدامات کیخلاف اسپورٹس فیڈریشنز متحرک ہوگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پی او اے کے اجلاس میں 23 مختلف فیڈریشنز کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو مشترکہ خط لکھا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ ہمارے علم میں آیا ہےکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ بعض اقدامات کر رہا ہے جو اولمپک چارٹر کے منافی ہے۔خط میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممکنہ قیام اور فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت کا ذکر ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ حکومت متعدد بار انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کو یقین دلا چکی ہے کہ وہ اسپورٹس فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کرےگی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ممکنہ اقدامات فیڈریشنز کے امور کے آزادانہ معاملات میں مداخلت ہوں گے، گزارش ہے کہ ایسے اقدامات پر نظر ثانی کی جائے۔۲۳ختلف فیڈریشنز کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ جو قوانین بنانے ہیں وہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے چارٹر کے مطابق بنائے جائیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے فیڈریشنز کے معاملات میں مداخلت ہوئی تو ہم اپنا الحاق ختم کرسکتے ہیں۔پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بھی اس معاملے پر قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر