جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان قصوروار ہیں، عدالت نے ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اے ٹی سی جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں، بانی پی ٹی آئی کا بیان اپنے ورکرز اور سپورٹرز کیلئے اہمیت رکھتا ہے، پارٹی کی دوسری قیادت چیئرمین یا بانی کا بیان مسترد کرنےکا سوچ نہیں سکتی، بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں۔عدالتی فیصلے میں لکھا ہے پولیس کے مطابق اسی روز درجنوں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہوئے، مظاہرین نے صرف فوجی تنصیبات، سرکاری ادارے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، کسی پرائیویٹ املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کے مطابق سازش درخواست گزار کی زمان پارک رہائش گاہ سے رچائی گئی۔اسپیشل پراسکیوٹر نے دلائل دیئے جناح ہاؤس میں آگ سے قیمتی سامان جل گیا، سرکاری وکیل کے مطابق 50 ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا جن سے پیٹرول بم اور لاٹھیاں برآمد ہوئیں، باقی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔عدالت کو بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا، عدالت بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کرتی ہے۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 27 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کی تھیں، جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں فیصلہ سنایا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر