صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمدو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ مطیع اللہ جان کو اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔دوران سماعت جج طاہرعباس سِپرا نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی دے دیں، روبکارکہاں ہے؟ تفتیشی افسر اس حکم نامے کو ریکارڈ کے ساتھ لگادیں، مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رہا ہوں۔وکیل صفائی نے کہا کہ ہم نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے اور آج ہی سماعت کر دیں، جس پر فاضل جج نے کہا آپ کی درخواست ضمانت 7 صفحات پر مشتمل ہے نوٹس کررہا ہوں۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا میری درخواست ہے کہ مطیع اللہ جان کی ضمانت خارج کی جائے تاہم عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے ریمانڈ کو جوڈیشل ریمانڈ قرار دیا تھا۔ صحافی تنظیموں نے مطیع اللہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جبکہ خود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بھی مطیع اللہ جان کے خلاف بنائے گئے مقدمے کو غلط قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر