دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے کا راز آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)جرنل Annals of Behavioral Medicine میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزمرہ کی جسمانی سرگرمیوں سے دماغی عمر کو 4 سال تک ریورس کرنا ممکن ہے۔اس تحقیق میں درمیانی عمر کے 204 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور 9 دن تک روزانہ 5 بار ان کا دماغی جائزہ لیا گیا۔ہر بار دماغی جائزے کے دوران ان سے ایک مختصر سروے مکمل کرایا گیا جس میں ان کے مزاج، غذائی عادات اور گزشتہ ساڑھے 3 گھنٹوں میں کی جانے والی ہر قسم کی جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں۔اس کے ساتھ ساتھ ان افراد سے کچھ مختصر دماغی گیمز بھی مکمل کرائے گئے تاکہ ان کی دماغی کارکردگی کا اندازہ لگایا جاسکے۔تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ لوگوں کی دماغی تجزیہ کرنے کی رفتار اس وقت بڑھ گئی جب وہ سروے مکمل کرنے سے قبل جسمانی طور پر متحرک تھے۔محققین نے بتایا کہ اگرچہ ہم نے ورکنگ یادداشت میں تو کوئی بہتری دریافت نہیں کی مگر یہ ضرور علم ہوا کہ لوگوں کی تجزیہ کرنے کی دماغی صلاحیت بہتر ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ تجزیہ کرنے کی رفتار میں بہتری کا مشاہدہ ہر قسم کی جسمانی سرگرمی سے دیکھنے میں آیا۔محققین کے مطابق اب یہ کسی قسم کی ورزش ہو یا روزمرہ کے معمولات کے کاموں کا حصہ، ہر قسم کی جسمانی سرگرمیوں سے دماغی صحت کو یہ فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمر میں اضافے کے ساتھ ہم جسمانی اور ذہنی طور پر سست ہو جاتے ہیں مگر تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ ہلکی جسمانی سرگرمیوں سے ذہنی افعال پر فوری مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جسمانی طور پر متحرک رہنے سے عمر میں اضافے کے ساتھ ڈیمینشیا جیسے تباہ کن مرض سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔محققین کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ مختصر المدت فوائد وقت کے ساتھ طویل المعیاد بنیادوں پر دماغی صحت کو کس حد تک بہتر بناتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ اس حوالے سے مزید تحقیق کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر